ترکیہ میں تباہ کن زلزلہ : زندہ بچ جانے والوں کی تعداد 9 ہو گئ

ترکیہ میں تباہ کن زلزلے کے کئی روز گذرجانےکے بعد بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو آپریشن میں اب بھی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کےاندر سے اکا دکا زندہ افراد کو نکالا جا رہا ہے۔

امدادی ٹیموں نے ترکیہ کے شہر انطاکیہ سے زلزلے کے 208 گھنٹے بعد ایک 65 سالہ شخص کو زندہ نکالا جب کہ ایک دوسری جگہ سے ایک لڑکی کو ملبے کے اندر سے زندہ حالت میں نکالا تھا۔

ہنگامی امدادی کارکنوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ خاندان کے مزید افراد کو جلد ہی بچایا جائے گا۔

زرائعکے مطابق اس ریسکیو آپریشن سے آج ملبے سے زندہ نکالے جانے والوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔

ترکیہ کے شہر ادی یمان میں زلزلے کے 207 گھنٹے بعد ایک بچے کو ملبے کے نیچے سے نکالا گیا تھا۔

ترکیہ کے صوبے کہرمان مرعش میں ایک شخص کو ملبے تلے 206 گھنٹے گذارنے کے بعد بچا لیا گیا۔

امدادی کارکن ایک غیر ملکی خاتون کو بھی نکالنے میں کامیاب ہو گئے جو کہ 204 گھنٹے بعد جنوبی ترکیہ کے علاقے ہاتے میں زلزلے سے تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے تلے دبی تھی۔

امدادی ٹیموں نے ملک کے جنوب میں آنے والے زلزلے کے 201 گھنٹے بعد ہاتے ریاست میں ایک نوجوان خاتون کو ملبے کے نیچے سے نکالا۔