رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 3 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی : پاکستان رینجرز (سندھ) اورپولیس نےزمان ٹاؤن اورکورنگی کراسنگ میں مشترکہ اسنیپ چیکنگ کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان عاصم رضا،اسداورادیب رضاکوگرفتارکرلیا۔

ملزمان کےقبضےسے 2 عدد 30 بور پسٹل بمعہ 8 راؤنڈز،موبائل فون اور 2 عدد موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی گئیں۔

گرفتارملزمان کوبمعہ اسلحہ و ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزیدقانونی کاروائی کے لیے پولیس کےحوالےکردیاگیا ہے۔