بے نظیر قتل کیس کا ملزم رفاقت لاپتہ ہو گیا یا کسی نے اٹھا لیا؟ عدالت کا استفسار

اسلام آباد : لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلوں پر سماعت کے دوران استفسار کیا ہے کہ کیس کا بری ملزم رفاقت لاپتہ ہو گیا ہے یا اس کو کسی نے اٹھایا ہے؟جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے لاپتہ بری ملزم رفاقت سے متعلق رپورٹ پر سی پی او کو آئندہ تاریخ پر طلب کر لیا۔عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان کی حاضری مکمل ہونے کے بعد سماعت ہو گی۔عدالت نے ایس ایچ او تھانہ سٹی کی سخت سر زنش کرتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ ملزم رفاقت کے جاری وارنٹِ گرفتاری کی رپورٹ کہاں ہے؟ رفاقت حسین کے معاملے پر کیا پیش رفت ہوئی؟ تھانہ صدر بیرونی کے ایس ایچ او کدھر ہیں؟ عدالت کے 19 مئی کے احکامات پر عمل درآمد کیوں نہیں کرایا گیا؟

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے کہا کہ اسپیشل بینچ سماعت کر رہا ہے اور کسی کو کیس کی اہمیت کا اندازہ ہی نہیں، ایس ایچ او سٹی کو معاملے اور عدالتی احکامات کا علم ہی نہیں۔