ٹیلی نار پاکستان نے اسٹاف کیلئے انشورنس پلانز میں اضافہ کردیا

کراچی : ٹیلی نار پاکستان نے اپنے ملازمین کی صحت اور سیفٹی کے عزم کو آگے بڑھاتے ہوئے فرانچائز اسٹاف کیلئے انشورنس پلانز میں اضافہ کا اعلان کیا ہے جو انڈسٹری میں ایک اور بنچ مارک ہے۔

ٹیلی نار پاکستان کی طرف سے گزشتہ سال فرنچائز سٹاف کیلئے متعارف کرائے گئے انشورنس پلانز ایک اچھاقدم ہے اور اب ٹیلی نار اپنے تمام فرنچائز ملازمین کے فلاح وبہبودکیلئے وسیع قدر کی پیشکش کررہا ہے۔عسکری انشورنس کی معاونت سے بنائے گئے انشورنس پلانز کے حصہ کے طو رپر ٹیلی نار نے آئی پی ڈی انشورنس کی کوریج میں اضافہ کرتے ہوئے اس میں دو زیر کفالت افراد کے ساتھ فرنچائز سٹاف کے اہل خانہ کو شامل کیا جنہیں میٹرینٹی اور بچوں کی ویکسینیشن کے ساتھ خون کے ٹیسٹ کی سہولیات بھی حاصل ہوں گی۔

ملک میں بڑھتے ہوئے افراط زر کے باعث ٹیلی نار پاکستان اپنے انشورنس پلانز کے ساتھ انڈسٹری میں نئے معیارات قائم کرتے ہوئے اپنی فیلڈ میں کام کرنے والی افراد قوت کی فلاح وبہبود کو ترجیح دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔