بجلی، گیس کی بندش، نشتر روڈ کے مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ،ٹریفک جام

کراچی: نشتر روڈ کے ایم سی ورکشاپ والی شاہراہ پر مکینوں نے بجلی اور گیس کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، نعرے بازی کی، جس کے باعث سڑک پر ٹریفک جام رہا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ صبح 6 بجے سے بجلی بند کی گئی، جو شام 6 بجے تک بحال نہیں کی گئی۔

گیس سپلائی بھی معطل کی جاچکی، مظاہرین نے کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا۔

مطالبہ کیا کہ بجلی کی اعلانیہ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور گیس بندش کا سلسلہ فوری ختم کیا جائے۔