کیماڑی میں فیکٹڑی سے زہریلی گیس کے اخراج سے اموات پر 10 مقدمات درج

کراچی: موچکو پولیس نے زہریلی گیس سے 16 بچوں سمیت 18 افراد کی ہلاکت کے 10 مقدمات متوفیاں کے ورثا کی مدعیت میں درج کرلیے۔

ایس ایچ او موچکو چوہدری شاہد کے مطابق 26 جنوری کو ایک فیکٹری سے زہریلی گیس پھیلنے سے کیماڑی اور اس کے اطراف میں 16 بچوں سمیت 18 افراد جاں بحق ہوئے تھے واقعے کا وزیر اعلی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس کو حکم دیا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کی جائے دوران تفتیش معلوم ہوا موچکو تھانے کی حدود میں قائم ایک فیکٹری سے زہریلی گیس نکلنے سے 16 بچوں سمیت 18 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

پولیس نے ورثا کی مدعیت میں 10 مقدمات درج کئے ہیں جن دفعات قتل باالسبب اور لگائی گئی ہے فیکٹری مالکان سمیت دیگر افراد کو نامزد کیا ہے ،