خواجہ سہیل منصور این اے 256 پرضمنی الیکشن کےلئے کاغذات جمع کرادیے

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء خواجہ سہیل منصور نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 میں ضمنی انتخاب کے لیےکاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

پیپلز پارٹی کے خواجہ سہیل منصور کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کےلیے جمعہ کو ایک بجے کا وقت دیا گیا ہے۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سہیل منصور نے کہا کہ بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کا مشکور ہوں۔انہوں نے مجھے اعتماد کیا ہے۔این اے 256 سے انتخاب لڑارہے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں اسی حلقے میں بڑا ہوا ہوں۔میں نے 36 سال ایم کیو ایم ساتھ رہا ہوں۔میں آپ سے معافی مانگوں گا۔ خواجہ سہیل منصور نے کہا کہ میں گناہ کا اعتراف کرتا ہوں۔اس علاقے کو جنت کے بجائے دوزخ میں تبدیل کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہائی رائز بلڈنگ پر اعتراض نہیں لیکن لوٹ مار کے لیے علاقے کو بیچ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 44 کروڑ سے زائد کا کام ہوچکا ہے ۔لوگوں نے سب کو آزما لیا ہے ۔کراچی میں جو یہ کہہ رہے تھے ہمیں اختیارات نہیں ملے ہیں ۔ہم کراچی کے بیٹے ہیں۔ہم اس علاقے کو ترقی یافتہ بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ڈلیور کرنے آئے ہیں، عوام نے سب کو آزما لیا ہے ۔اس بار پیپلز پارٹی کو ووٹ دے کر دیکھ لیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اب کنگز پارٹی ہے، جو اپنے شہدا کہتے تھے، اپنے اسیر کارکن تھے، اب سارے سارے کنگ آئیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ سہیل منصور نے کہا کہ میں 239 سے جیتا ہوا ہوں۔اس کے تمام فارم میرے پاس تھے۔اس وقت روحانی باپ کی ہوا تھی۔