تباہ کن زلزلہ:ترکیہ کے چیحان آئل ٹرمینل، عراق کی کے آرجی پائپ لائن سے تیل کی ترسیل بند

ترکیہ اورشام میں پیرکوعلی الصباح تباہ کن زلزلے کے بعد ترکیہ کے چیحان تیل ٹرمینل پر آپریشن روک دیاگیاہے اور کرکوک سے عراق کی تیل برآمد کرنے والی شمالی پائپ لائن کو بند کردیا گیاہے۔

ترک پائپ لائن آپریٹر بوٹاس نے کہا ہے کہ عراق اور آذربائیجان سے ترکیہ میں خام تیل لانے والی اہم پائپ لائنوں کو زلزلے سے کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔اس معاملے پرمزیدغور کے لیےایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔