بھارت میں کھیلنا ہوم گرائونڈ پر کھیلنے جیسا لگا , عمر اکمل
لاہور : تجربہ کار پاکستانی بلے باز عمر اکمل نے بھارت میں بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کا اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا لگا جیسے وہ ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہے ہوں۔
ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے دائیں ہاتھ کے بلے باز نے کہا کہ انہوں نے بھارت میں زیادہ کرکٹ نہیں کھیلی ہے لیکن وہ جہاں بھی کھیلے ہیں، ان کا وقت بہت اچھا گزرا ہے۔
عمر اکمل نے بھارت میں کھیلنے کے اپنے تجربے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا کرائوڈ دونوں ٹیموں کا احترام کرتا ہے۔ ہندوستانی شائقین پاکستانی کھلاڑیوں سے محبت کرتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔
لاہور میں پیدا ہونے والے ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ وہ کہاں کرکٹ کھیلنا پسند کرتے ہیں اس حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایشیاء بالخصوص بھارت میں کھیلنا پسند کرتے ہیں۔
