حکومت 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو تحفظ کرے گی, خرم دستگیر

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ حکومت 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو تحفظ کرے گی۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موخر کیے گئے فیول ایڈجسمنٹ چارجز کو آئندہ آنے والے مہینوں میں وصول کریں گے تو سرکیولر ڈیٹ کم ہوتا جائے گا۔انہوں نے کہا آئی ایم ایف سے بھی یہی بات چل رہی ہے۔

300 سے زائد یونٹ والوں پر کوارٹرلی فیول ایڈجسمنٹ لانی ہے اور 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کا تحفظ کریں گے۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کی ایک اور شرط قبول کرتے ہوئے بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان توانائی کے شعبے پر مذاکرات ہوئے جس میں حکومت نے نظرِ ثانی شدہ سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان بھی آئی ایم ایف کو دے دیا۔