شاداب خان پی ایس ایل سے قبل دلہن گھر لے آئیں گے
لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان اسی ماہ اپنی دلہن گھر لے آئیں گے۔
شاداب خان کی بارات اور ولیمے کی تاریخ سامنے آگئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق شاداب کی بارات اور ولیمے کی تقریب 9 اور 10 فروری کو اسلام آباد میں ہوگی جس کے مہمانوں کی لسٹ میں کرکٹرز اور مشہور شخصیات شامل ہیں۔
23 جنوری کو شاداب خان کا سابق آف سپنر ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے نکاح ہوا تھا۔
اس حوالے سے شاداب خان نے مداحوں کے لیے پیغام بھی جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ براہ کرم میری، میری اہلیہ کی اور ہماری فیملیز کی ترجیحات کا احترام کریں۔ علاوہ ازیں شاہین شاہ آفریدی کا شاہد آفریدی کی دوسرے نمبر کی بیٹی کے ساتھ نکاح بھی اسی ہفتے ہوگا۔

