گجرات میں پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ , محافظ گرفتار

لاہور : گجرات میں پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ کنجا ہڑی میں پولیس کی بھاری نفری نے پرویز الہٰی کے گھر کو گھیرے میں لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے پرویز الہٰی کے گھر کی حفاظت پر مامور ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس نے اب تک چھاپے سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔