سندھ حکومت کا آئندہ برس پنشن کا نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

کراچی : سندھ حکومت نے مروجہ پنشن سکیم ختم کرکے آئندہ برس نئے مالی سال میں پنشن فنڈ کا نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ پرپنشن کا نیا نظام لانے کیلئے محکمہ خزانہ سندھ کوسفارشات کی تیاری کی ہدایت کردی گئی ہے۔

اسکیم کا اطلاق نئے اور10 برس قبل تعینات ہونیوالے سرکاری ملازمین پرکرنیکی تجویز ہے۔

عالمی بینک کی جانب سے قرض کوپنشن دیگرمعاملات سے مشروط کئے جانے پرحکومت سندھ نے پنشن کا موجودہ نظام تبدیل کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔