رینجرز و پولیس کی مشترکہ کارروائی، 100 ڈکیتیوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی: سندھ رینجرز اور پولیس نے اورنگی سے ملزم واجد علی اور بلال کو گرفتار کرلیا، جن سے موٹر سائیکل برآمد کی گئی، ملزمان شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے، جنہیں گشت پر معمور اہلکاروں نے شہری کی نشان دہی پر گرفتار کیا۔

ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے ڈکیتی کی 100 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا، ملزمان نے سائٹ ٹاون میں ڈکیتی کا بھی اعتراف کیا، جس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

ملزمان کو بمعہ مسروقہ موٹر سائیکل پولیس کے حوالے کردیا گیا۔