کینسر ،بھارتی اداکار ہ راکھی ساونت کی والدہ چل بسیں

ممبئی :بالی وڈ کی معروف رقاصہ و اداکارہ راکھی ساونت کی والدہ جیا ساونت چل بسیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکھی کی والدہ میں کینسر اور برین ٹیومر کی تشخیص ہوئی تھی اور طویل عرصے سے موذی مرض سے جنگ لڑ رہی تھیں۔

اداکارہ نے بھارتی میڈیا کو والدہ کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔راکھی ساونت والدہ کے بے حد قریب تھیں اور ان کی دیکھ بھال کیلئے ہسپتال میں رہتی تھیں۔گزشتہ دنوں اداکارہ نے والدہ کا علاج کرانے پر سلمان خان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

گزشتہ دنوں ہی راکھی ساونت نے قریبی دوست عادل درانی سے شادی کی تھی۔
چل بسیں