کراچی کے قبرستانوں میں گورکن مافیا کا دھندا، رکن اسمبلی پھٹ پڑے
متحدہ قومی موومنٹ کے رکن اسمبلی نے قبرستان میں گورکن مافیا کو بے نقاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ایک قبر کیلیے قیمت 25 ہزار روپے سے شروع ہوتی ہے اور پھر بھاؤ تاؤ کے بعد کوئی اپنے پیارے کو دفنا پاتا ہے، اب یہاں مرنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔
رکن صوبائی اسمبلی وسیم قریشی نے ایڈمنسٹریٹر کراچی سیف الرحمان صاحب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بالخصوص نارتھ کراچی میں موجود قبرستان محمد شاہ قبرستان کے معاملے کو دیکھیں۔
انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ محمد شاہ قبرستان میں گورکن مافیا کا راج ہے، جسکی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
محمد شاہ قبرستان میں گورکن مافیا کا راج…
علاقہ مکینوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عوام کی جانب سے بے تحاشا شکایت موصول ہونے پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی وسیم قریشی بھائی کا ایڈمنسٹریٹر کراچی سیف الرحمان صاحب سے اس معاملے پرایکشن لینے کا مطالبہ۔۔۔۔۔۔۔ pic.twitter.com/Byddljl9ZO— Kashif Adnan (@KashifAdnan_) January 27, 2023
انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے بے تحاشا شکایت موصول ہورہی ہیں۔ یہاں اگر کوئی اپنی چاہنے والوں کے لئے قبر لینے آئے تو اس سے ایک قبر کی قیمت 25 ہزار بلکہ اس سے زیادہ بھی وصول کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی سیف الرحمان صاحب سے اس معاملے پر ایکشن لیں۔

