مقابلے میں مارے گئے 2 ملزمان کی شناخت ہوگئی

کراچی : ویسٹ، تھانہ سرجانی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ کے دوران ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت کرلی گئی۔موجودہ CCTV فوٹیج میں بھی ملزمان کو واضح طور پر ہاؤس روبری کے بعد موقع سے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

واردات/واقعہ سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7 بی میں مورخہ 05 دسمبر 2022 کو پیش آیا تھا‌۔

ہلاک ملزمان کی شناخت اختر حسین ولد غلام ارشاد اور اسماعیل ولد رفیق کے ناموں سے ہوئی۔

ترجمان ضلع ویسٹ پولیس کے مطابق ملزمان عادی جرائم پیشہ ور ہیں اور ہاؤس روبری سمیت اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔