نارتھ کراچی میں فائرنگ سے جماعت اسلامی کا کارکن زخمی

کراچی: نارتھ کراچی میں جماعت اسلامی کے کارکن دانش عابد فائرنگ سے زخمی،اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان لیاقت نیشنل اسپتال پہنچے اور زخمی دانش کی خیریت دریافت کی ۔

زخمی کے مطابق اسے پہلے پیچھے سے کندھے پر گولی ماری گئی، زخمی ہوکر گرا تو ملزمان نے موبائل فون چھینا اور دو گولیاں اسکےبازو پر مزید ماریں ۔

ایس ایس پی نے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی ہے یا ٹارگٹ ، تحقیقات کر رہے ہیں، جائےوقوع سے 30 بور پستول کا ایک خول ملا ہے