کراچی میں اچھی انتخابی مہم نہیں چلا سکے , خرم شیر کا اعتراف

کراچی: تحریک انصاف کی جانب سے میئر کراچی کے امیدوار خرم شیر زمان نے تسلیم کیا ہے کہ کراچی بمیں ہم بلدیاتی الیکشن کیلئے اچھی مہم چلانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ رکن سندھ اسمبلی اور پی ٹی آئی کے میئر کراچی کے امیدوار خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ بلدیاتی انتخابات کیلئے جماعت اسلامی نے اچھی مہم چلائی،ہماری مہم اتنی اچھی نہیں تھی تاہم جیسے جیسے نتائج آتے جائیں گے ہمارے نمبرز میں اضافہ ہو گا۔
انہوں سوال کیا کہ پیپلزپارٹی نے 15 سال میں کراچی کیلئے کیا کیا؟کراچی میں ہم اچھی مہم چلانے میں کامیاب نہیں ہو سکے،الیکشن کمیشن کے سامنے بین بجانے کا کوئی فائدہ نہیں۔