فیفا کا کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ارجنٹینا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

زیورخ: قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں فرانس کے خلاف فتح کا جشن منانے کے دوران فیفا کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میسی کی ٹیم کے خلاف فیفا کی ڈسپلنری کمیٹی نے کارروائی کا فیصلہ کرلیا ۔

فرانس کےخلاف ارجنٹینا نے فائنل میں 2-4 سے کامیابی حاصل کی تھی، ورلڈکپ فائنل کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا تھا۔

تاریخی فتح کے بعد بہترین گول کیپر کا گولڈن گلوو ایوارڈ جیتنے والے ارجنٹینا کے گول کیپر ایمیلیانو مارٹینز نے ایوارڈ کے ساتھ نامناسب اشارہ کیا تھا۔