کراچی میں بلدیاتی الیکشن کل ،ووٹرز تذبذب کا شکار

کراچی: الیکشن کمیشن کے حکم کے تحت کراچی میں بلدیاتی انتخابات کل 15 جنوری کوہونگے جن میں 84 لاکھ 5 ہزار 475 ووٹرزاپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے.

کراچی ڈویژن میں چیئرمین، وائس چیئرمین اور جنرل ممبر کی نشست کیلئے 9 ہزار 58 امیدوارمدمقابل ہیں۔ تاہم بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے مسلسل بےیقینی کی صورتحال کے باعث سیاسی جماعتیں انتخابی مہم کے آخری دن جمعہ کو مؤثر انتخابی مہم نہ چلاسکیں.

روایتی انتخابی گہما گہمی نہ ہونے پربلدیاتی انتخابات سے متعلق ووٹرزتذبذب کا شکارہیں،الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے تحت انتخابی مہم ہفتہ اوراتوارکی شب رات بارہ بجے ختم ہوگئی،کراچی کے ووٹرز کوگرمانے کے لیے سیاسی پارٹیوں نے کارنر میٹنگز اور گھر گھر مہم کے علاوہ سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے انتخابی ماحول بنایا۔

بلدیاتی انتخابات کی حامی جماعتوں نے جمعہ کوانتخابی مہم کے آخری روز اپنی انتخابی مہم جاری رکھی اور ووٹرز کو 15 جنوری کواپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے اپنی اپنی جانب راغب کیا۔