طالبان نے ملک بھر میں بیوٹی پارلرز پر پابندی لگا دی ،10روز کا الٹی میٹیم

کابل:افغانستان میں طالبان حکومت نے ملک بھر میں قائم بیوٹی پالرز 10روز میں بند کرنے کا حکم دیدیا۔بلخ صوبائی محکمہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے مطابق مزار شریف میں خواتین مرد ایک ساتھ کام کر رہے ہیں اس لئے خواتین دکانداروں کو دکانیں بند کرنے کا حکم دیا۔

دوسری جانب پل خمری میں بیوٹی پارلرز کی مالکان کی جانب سے ڈیڈلائن کی تصدیق کی گئی ہے۔افغانستان کی طالبان حکومت نے افغان شہر مزار شریف میں خواتین دکانداروں کو دکانیں بند کرنے جبکہ شہر پل خمری میں بیوٹی پارلرز بند کرنے کیلئے 10 روز کی ڈیڈلائن دے دیافغانستان میں خواتین کے اعلیٰ تعلیم کے حصول، این جی اوز میں ملازمت کرنے پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔

بلخ صوبائی محکمہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا کہنا ہے کہ مزار شریف میں خواتین مرد ایک ساتھ کام کر رہے ہیں اس لئے خواتین دکانداروں کو دکانیں بند کرنے کا حکم دیا۔

شہر پل خمری میں بیوٹی پارلر کی مالکان کا کہنا ہے بغلان صوبے کے گورنر نے انہیں 10 روز کے اندر پارلرز بند کرنے کا حکم دیا ہے، اس کے بعد سیلونز کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی