مکی آرتھر کا فی الحال پاکستانی ٹیم کی کوچنگ نہ سنبھالنے کافیصلہ
کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے دوبارہ کوچنگ ذمے داریوں سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ سے وقت مانگ لیا۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا معاہدہ 9فروری کو ختم ہو جائے گا اور پاکستان کرکٹ بورڈ مکی آرتھر کو پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا خواہشمند ہے۔
ذرائع کے مطابق مکی آرتھر کا انگلش کائونٹی ڈربی شائر کے ساتھ تین سال کا معاہدہ ہے اور مکی آرتھر کائونٹی کے ساتھ معاملات طے کرنے کے بعد پی سی بی کو جواب دیں گے، مکی آرتھر کی چند ہفتوں میں پاکستان آمد بھی متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کے لیے عمر گل مضبوط امیدوار ہیں اور اس حوالے سے شاہد آفریدی کی بھی یہی تجویزہے۔

