نیویارک : عالمی شہرت یافتہ امریکی افسانہ نگار رسل بینکس انتقال کر گئے
نیویارک :امریکہ کے عالمی شہرت یافتہ افسانہ نگار رسل ارل بینکس 82سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ رسل بینکس کا کام پسماندہ اور دھتکارے ہوئے لوگوں کی اندرونی زندگی، روز مرہ کی تھکا دینے والی جدوجہد اور سماجی قوتوں کے ساتھ کشمکش پر مشتمل ہے۔کونٹی نینٹل ڈرفٹ، افلیکشن،کلاؤڈ سپلٹر اور دی سویٹ آفٹر ان کے معروف ناول ہیں۔
ان کے ناولوں کے کردار غربت، منشیات کے غلط استعمال اور طبقاتی اور نسلی مسائل پر جدوجہد کرتے ہیں۔رسل بینکس کے ناولوں پر دو فلمیں ’’افلیکشن‘‘ اور ’’دی سویٹ آفٹر‘‘ بنیں جنہیں بے حد سراہا گیا۔
