حکیم محمد سعید کا 103واں یوم پیدائش آج !
کراچی : سابق گونر، نامور طبیب مصنف اور سماجی رہنماء حکیم محمد سعید کا 103واں یوم پیدائش آج منایا جائیگا۔ اس سلسلہ میں ملک بھر میں تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی۔
حکیم محمد سعید9 جنوری1920 کو دہلی میں پیداہوئے تھے وہ طب و حکمت،عالمی ادب کے تراجم،اسلام اوردیگر موضوعات پرا نہوں نے 200سے زائد کتب تصنیف کیں۔ انہیں بچوں سے بے پناہ محبت تھی وہ بچوں کے رسالے نونہال سے اپنی شہادت تک منسلک رہے حکیم محمد سعید17 اکتوبر1998 کو کراچی میں فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔
