ماڈل نیہا راجپوت کی بولڈ تصاویر پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا

ان کے حامی اور مخالفین شوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ الجھ پڑے ۔

ماڈل نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر شہباز تاثیر کے ہمراہ نئے سال کی بولڈ تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر کو ان کے چاہنے والے اور ان کی ساتھی ٹاپ پاکستانی ماڈلز کافی پسند کر رہی ہیں اور ہاٹ والے ایموجی بنا کر تعریفی کلمات بھی لکھ رہی ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر کچھ صارفین ایسے بھی ہیں جنہیں ان کا یہ انداز پسند نہیں آیا اور انہوں نے ماڈل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔