مختلف علاقوں میں زلزلےکے 5اعشاریہ2 شدت کے جھٹکے

پشاور : ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں سوات، مینگورہ ، چارسدہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر 5 اعشاریہ 2 اور اس کی گہرائی 179 میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ۔

زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا تاہم زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔