اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کرانے سے فیصلہ چیلنج کر دیا گیا
اسلام آباد : اسلام آباد میں شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا ہائیکورٹ سنگل بینچ کا فیصلہ چیلنج کر دیا گیا ۔
الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخانات کرانے کے گزشتہ روز کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی ہے،الیکشن میں معاونت کیلئے سیکرٹری داخلہ کو لکھا گیا خط بھی انٹراکورٹ اپیل کا حصہ ہے۔انٹراکورٹ اپیل میں سنگل بینچ کا کل کا حکمنامہ معطل کرنے کی استدعا کی گئی جبکہ انٹراکورٹ اپیل پر آج ہی سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم اور پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کو فریق بنایا گیا ہے۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ وقت کی کمی کی وجہ سے سنگل بینچ کے فیصلے پر عملدرآمد ممکن نہیں۔

