یوٹیلٹی ا سٹورز پر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا فیصلہ
اسلام آباد: یوٹیلیٹی سٹورز پر سب شہریوں کو سستی اشیا کی یکساں سبسڈی پر فراہمی ختم کر دی گئی۔حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ نے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق سبسڈائزڈ اشیا صرف بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملیں گی۔
یوٹیلیٹی اسٹورز حکام کے مطابق سٹورز پر نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ بی آئی ایس پی والوں کے لئے چینی 70 روپے فی کلو ہوگی۔بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام والوں کےلئے 10 کلو آٹا 400 روپے، گھی 300 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا۔
عام شہریوں کے لئے یوٹیلیٹی ا سٹورز پر چینی 89 روپے فی کلو، گھی 375 روپے فی کلو، آٹے کا دس کلو کاتھیلا 648 روپے میں دستیاب ہوگا۔بی آئی ایس پی کے تحت 8 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔
