کامران ٹیسوری کی بیٹے کو نہلانے کی تصاویر !

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی اپنے نومولود بیٹے ذوالقرنین کو نہلاتے ہوئے تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ چاہے روزمرہ زندگی میں کتنی بھی مصروفیات ہوں، ایک باپ اور اچھے شوہر کے طور پر اپنے خاندان کے لیئے وقت ضرور نکالیں،ہمیں اپنے بچوں خصوصا لڑکوں کو یکساں ذمہ دار ساتھی بننے کا درس دے کر ایسی مثالیں قائم کرنا چاہییں ،اس سے ہماری لڑکیاں اور خواتین ملکی تعمیر و ترقی کا حصہ بن سکیں گی۔

کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ گورنر کا منصب سنبھالنے کے بعد مصروفیات تو بڑھ گئیں لیکن اپنے بیٹے ذوالقرنین کو غسل دیتے ہوئے میں گھر کے کاموں میں حصہ ضرور لیتا ہوں۔