چینی وائرس کے پاکستان منتقل ہونے کی تردید

اسلام آباد : قومی ادارہ صحت (نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ) نے کورونا کی نئی قسم سے متعلق زیرگردش خبروں کی تردید کردی۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ادارے نے کورونا سے متعلق صورتحال پر کڑی نظررکھی ہوئی ہے، کورونا کی نئی قسم سے متعلق غیرمصدقہ خبریں گردش میں ہیں، این سی او سی نے تصدیق کی ہے فی الحال ایسا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا کہ چین میں پھیلنے والے کورونا کے نئے ویرینٹ کے پاکستان میں بھی آنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے، اس حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ چین میں لاک ڈاؤن کھلنے اور فری ٹریولنگ سے پاکستان میں کورونا کا نیا ویرینٹ آنے کا خطرہ ہے۔