سندھ میں مزید 22 ، کراچی میں 19 افراد ڈینگی وائرس کا شکار
کراچی:صوبے میں ڈینگی وائرس کے مذید22 افراد متاثر ہوئے جن میں سے کراچی کے19افراد ڈینگی وائرس کا شکار بنے ہیں۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی کے ضلع شرقی سے2وسطی سے3،کورنگی سے 8،ضلع جنوبی سے 2، ضلع ملیر 3سے ضلع کیماڑی سے 1کیس رپورٹ ہوا ہے۔
سندھ کے دیگر اضلاع حیدر آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں2اور عمر کوٹ سے 1کیس رپورٹ ہوا ہے ۔ صوبے میں رواں ماہ 741کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال 23ہزار1سو 11 ہوگئی ہے ۔
کراچی میں رواں سال 16ہزار 6سو 29افراد متاثر ہوچکے اور رواں سال سندھ میں 62افراد انتقال کرچکے جن میں سے 49انتقال کرجانے والوں کا تعلق کراچی سے ہے۔
