Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Zaraye News Logo زرائع نیوز

زرائع نیوز

Zaraye News Logo زرائع نیوز

زرائع نیوز

  • Home
  • About Us
  • Blog
  • Contact Us
  • Guides & Tips
  • Home
  • Newsletter
  • Sample Page
  • SC Helper
  • SC Helper
  • ادارتی پالیسی
  • صفحۂ اول
  • ہم سے رابطہ
  • #59 (no title)
  • Home
  • About Us
  • Blog
  • Contact Us
  • Guides & Tips
  • Home
  • Newsletter
  • Sample Page
  • SC Helper
  • SC Helper
  • ادارتی پالیسی
  • صفحۂ اول
  • ہم سے رابطہ
  • #59 (no title)
Subscribe
Close

Search

اہم ترینپاکستان

مردم شماری والے چکر لگاتے رہے، نورین کے دورانِ تفتیش تہلکہ خیزانکشافات

By ذرائع
April 17, 2017 2 Min Read
Comments Off on مردم شماری والے چکر لگاتے رہے، نورین کے دورانِ تفتیش تہلکہ خیزانکشافات

لاہور (روز نامہ اوصاف) پنجاب سوسائٹی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران گرفتار کی جانے والی خاتون دہشتگرد ڈاکٹر نورین لغاری نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔

نورین نے پولیس کو دئے گئے بیان میں بتایا کہ میرا رابطہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر دہشت گرد محمد علی سے ہوا۔جس کے بعد میرا نکاح محمد علی سے اڑھائی ماہ قبل اسی گھر میں آنے کے بعد ہوا۔

نورین نے بتایا کہ دہشت گرد محمد علی’’ دولت اسلامیہ‘‘ لاہور ڈویژ ن کا عسکری مسؤل تھا۔ محمد علی کا ایک دوسرا ساتھی بھی تھا جو اس کے گھر کے چکر لگاتا تھا ، دراصل وہ اُن کا امیر تھا۔

 ذرا ئع نے بتایا کہ پنجاب سوسائٹی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کی رات ان کا امیر گھر پر موجود نہیں تھا۔ گھر کی دیکھ بھال کے لیے گھر میں موجود شخص گاڑی پر آتا جاتا تھ۔سکیورٹی فورسز کے چھاپے کے دن بھی صبح کے وقت یہ شخص گھر میں ناشتہ بھی لایا تھا۔

نورین لغاری نے مزید بتایا کہ مردم شماری کے دوران گھر پر تالہ لگا ہوا تھا۔ تین روز تک مردم شماری کی ٹیمیں گھرکے چکر لگاتی رہیں مگر تالہ لگا دیکھتی رہیں جس کے بعد ٹیم نے گھر کو خالی لکھ دیا تھا۔ گھر میں ہونے والی مشکوک حرکات اور سرگرمیوں کی اطلاع اہل محلہ نے فیکٹری ایریا تھا نہ میں دی تھی۔

اہل محلہ کو مشکوک سرگرمیوں کا علم تب ہوا جب انہوں نے دہشت گرد محمد علی کوتالہ لگے گھر کی دیوار پھلانگ کر باہر جاتے دیکھا ۔محمد علی کو حساس اداروں نے گھر کے قریب موجود ایک بیکری پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شناخت کیا جہاں وہ روز مرہ کی اشیاء خریدنے جاتا تھا۔

دوسری جانب نورین کے بھائی افضل لغاری نے بھی اپنی بہن کے پولیس حراست میں ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔افضل نے بتایا کہ اس کی بہن 10 فروری 2017ء کو گھر سے لا پتہ ہوئی۔ جس پراہل خانہ نے پولیس کو نورین کی گمشدگی کی اطلاع بھی دی۔

پولیس نے تحقیقات کر کے گمشدگی کے 6 روز بعد اہل خانہ کو آگاہ کیا کہ ان کی بیٹی نورین لغاری نے داعش میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ لیکن نورین کے اہل خانہ نے پولیس کی اس بات کو مسترد کرتے ہوئے یہ سب ماننے سے انکار کر دیا۔

Author

ذرائع

Follow Me
Other Articles
Previous

عزیر بلوچ کے پی پی سے تعلقات، بیٹی نے نیا پیڈورا باکس کھول دیا

Next

کیانی اور پاشا میری تائید کرتے تھے، زرداری

Copyright 2026 — زرائع نیوز. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme

Powered by
Necessary cookies enable essential site features like secure log-ins and consent preference adjustments. They do not store personal data.
None
Functional cookies support features like content sharing on social media, collecting feedback, and enabling third-party tools.
None
Analytical cookies track visitor interactions, providing insights on metrics like visitor count, bounce rate, and traffic sources.
None
Advertisement cookies deliver personalized ads based on your previous visits and analyze the effectiveness of ad campaigns.
None
Unclassified cookies are cookies that we are in the process of classifying, together with the providers of individual cookies.
None
Powered by