بھاگنے کا وقت آگیا، خالد مقبول صدیقی نے یہ پیغام کس کو دیا؟

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے خصوصی فنڈز سے لیاقت آباد میں سیوریج کی نئی لائینوں اور ٹف پیور کا کام مکمل ہونے پر لیاقت آباد ٹاون کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم کے کنوینر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے خصوصی فنڈز سے لیاقت آباد کے مختلف علاقوں میں سیوریج کی نئی لائینوں اور ٹف پیور کے کام کو مکمل کر دیا گیا جن میں غریب آباد اور شریف آباد کے علاقوں میں ٹف پیور کام کیا گیا اور لیاقت آباد کے علاقے بھورے خان سے اسرائیل چوک، لیاری ندی سے عرشی چوک، سپر مارکیٹ سے طارق لیبارٹری، گجر نالے سے قاسیہ مسجد اور ارم بیکری تک نئی سیوریج کی لائینیں ڈال دی گئیں۔

اس سلسلے میں لیاقت آباد ٹاون کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کےمہمان خصوصی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ میں سب سے پہلے لیاقت آباد کے عوام کو ڈبل مبارکباد پیش کرتا ہوں ایک جشن عید میلادالنبی ﷺ کی اور دوسری یہاں کے عوام کے سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس علاقے کی ٹف پیور اور سیوریج کی نئی لائینیں ڈالنے کا کام جس کی وجہ سے آئے دن سڑکوں پر پانی جمع رہتا تھا یہاں کے رہنے والی عوام نام نہاد سیاسی پارٹیاں اور ان کہ آلہ کاروں کو آگاہ کر دیں کہ ایم کیو ایم اپنے عوام کے درمیان آج بھی موجود ہے اور اب تم لوگوں کے بھاگنے کا وقت آگیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ لیاقت آباد کے رہنے والے لوگوں کی بھی عظیم قربانیاں ہیں جو تاریخ کے کتابوں میں قلمبند کر دئیے گئے ہیں لیاقت آباد کا علاقہ ایم کیو ایم کا قلعہ ہے اور اس علاقے کے رہنے والےعوام اس قلعہ کے سپاہی ہیں آج کی تقریب میں اتنی بڑی تعداد میں شرکت کر کے عوام نے ایم کیو ایم کے خلاف انگلی اٹھانے والوں کی انگلیوں کو توڑ کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایک پرچم اور پتنگ کے نشان کے ساتھ ثابت قدم ہیں۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے لئے ہم نے اپنے حصہ سے زیادہ کی قربانیاں دے چکے ہیں باقی کام آپ لوگوں نے کرنا ہے اس ملک کو بنانے میں سب سے زیادہ قربانیاں مہاجروں نے دی ہیں اور وہ ہی اس ملک کے حقیقی وارث اور محب وطن ہیں اور اب ان لوگوں کو بھی سمجھ آ گیا ہے کہ اس ملک کی باگ دوڑ ہم اور سے زیادہ اچھی کوئی اور نہیں سنبھال سکھتا اس کے لئے سندھ کے شہری عوام کو اقتدار اپنے ہاتھوں میں لینا پڑے گا اور مل کر جدوجہد کرنا پڑے گی کوئی تشتری میں سجا کر نہیں دے گا اگر ہمیں اپنے حقوق ایماندارانہ اور صحیح طریقے سے مل گئے توبہتر ہوگا ورنہ ہم اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی و ممبر قومی اسمبلی کشور زہرا نے کہا کہ آپ لوگوں کی محنت اور لگن سے اس علاقے میں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے خصوصی فنڈز سے یہاں کے عوام کیلئے ترقیاتی کام شروع کیا گیا اور اب ان لوگوں کے منہ پر تمانچہ پڑ گیا جو ایم کیو ایم کو ختم کرنے کا خواب دیکھ رہے تھے اور ایم کیو ایم کے خلاف من گھرٹ اور بے بنیاد الزام تراشی کرنے میں لگے ہوئے تھے۔

کشور زہرا نےمزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت آباد میں رہنے والے لوگ حقیقی معائینوں میں ایم کیو ایم سے عقیدت و محبت کا جذبہ رکھتے ہیں اورآج کے پروگرام میں اتنی بڑی تعداد میں شرکت کر کے اس بات کا ثبوت دے دیا۔

تقریب کے اختتام پر ٹاون آرگنائزر لیاقت آباد ظفر کیفی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کی مٹی میں ہمارے آباو اجداد کا خون شامل ہے اس لئےاس ملک کو بچانے کے ساتھ ساتھ اس شہر کراچی شہر کو بھی بچانا اور سنوارنا ہے۔

پروگرام میں رکن رابطہ کمیٹی احمد سلیم صدیقی، سی او سی کے انچارج فرقان اطیب، مرکزی شعبہ جات کے انچارجز و اراکین، لیاقت آباد ٹاون کے زمہ داران اور عوام کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

دریں اثناء کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے الااعظم اسکوائر میں مکمل ہونے والے ٹف پیور کے کاموں کا افتتاح کیا اس موقع پر عوام کی جانب سے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *