بہتر سے بہتراقدامات کومنفی تنقید کاسامنا راست قدم اٹھانا بلدیہ شرقی میں مشکل ترین بنا دیا گیا

رپورٹ: سیدمحبوب احمدچشتی
بہتر سے بہتراقدامات کومنفی تنقید کاسامنا راست قدم اٹھانا بلدیہ شرقی میں مشکل ترین بنا دیا گیا،شعیب احمد ملک کی میونسپل کمشنر تعیناتی کے بعد سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے،جو تنقیدی نشتر ان پر برسائے جارہے ہیں وہ قطعی غیرمنطقی بناسرپیرکے زمرے میں آتے ہیں بلدیہ شرقی میں ان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ادارے کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں اور وہ کسی بھی ایسے کام میں ملوث نہیں ہیں جو قانونی دائرہ کار سے باہر ہو، کرپشن میں ملوث نہ ہونے کی وجہ سے انہیں بلاوجہ تنقید کر کے پریشان کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،بلدیہ شرقی میں کرپشن کے حوالے سے روزانہ لاکھوں روپے بٹورنے کے الزامات ایسے عائد کر دئیے جاتے ہیں جیسے یہاں نوٹوں کے درخت لگے ہوئے ہیں جس میں سے ہر ایک کو اپنا حصہ چاہیئے جسے حصہ نہ ملے تو وہ منفی طرزعمل کاپرچار شروع کرنیمیں مصروف ہو جاتا ہیدلچسپ صورتحال افسانہ نگاری اور اس میں بے ڈھنگے پن سے مزین اور ایسے الزامات بلدیہ شرقی کے افسران پر عائد کئے جاتے ہیں جس پرسوائے عقل پرماتم کرنے کے سواکوئی چارہ نہیں ہوتا، اس عمل کے جاری رہنے کی وجہ سے ادارے بھی یہ بات اچھی طرح سمجھنے لگے ہیں کہ اس تنقید کے پیچھے کیا عوامل کارفرما ہیں ضلع شرقی شہرقائد کے بہترین ڈی ایم سی میں شمارہوتاہے بلدیہ شرقی ان ضلعوں میں شمار کیا جاتا ہے جہاں بلدیاتی مسائل کو حل کرنے کے ساتھ اس بات پرخصوصی توجہ دی جا رہی ہے کہ بلدیہ شرقی کے ذرائع آمدنی کو بڑھایا جائے مسائل کو حل کرنے کے لئے صاف ستھری حکمت عملی کے تحت ٹینڈرز کرنے کے عمل میں بھی رکاوٹیں ڈالنا اب معمول بن چکا ہے کوئی بھی ٹینڈر کا عمل ہو اس میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے مخصوص ٹھیکے داروں کی خدمات حاصل کر لی جاتی ہیںذارئع کے مطابق پہلے ایگزیکٹیو انجینئر اقبال احمد ملاح اور اس کے بعد ایگزیکٹیو انجینئر امتیاز بھٹو کو تنقید کا نشانہ بنانیکاعمل غیرمنطقی جاری ہے جبکہ بلدیہ شرقی کے اعلیٰ ترین افسران کے مطابق دونوں افسران اپنے اپنے شعبے کے لحاظ سے بہترین خدمات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں بلدیہ شرقی کے افسران نے متعلقہ محکمہ جات سے گزارش کی ہے کہ وہ بلدیہ شرقی سمیت دیگر بلدیاتی اداروں میں کردار کشی کرنے کے عمل کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کریں اس حوالے سے ان کی جانب سے کی جانے والی پیش رفت میں تعاون کیا جائے گا.