اورنگی ٹاؤن ڈکیتیوں کی محفوظ پناہ گاہ، مزاحمت پر ایک اور نوجوان قتل
اورنگی ٹاؤن ڈکیتیوں کی محفوظ پناہ گاہ، مزاحمت پر ایک اور نوجوان قتل

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک بار پھر مسلح ڈکیت سرگرم ہوگئے ہیں، جو تھوڑی مزاحمت پر بھی انسانی جان لینے سے گریز نہیں کرتے۔
آج صبح اورنگی ٹاؤن نمبر پانچ میں 38 سالہ راشد ولد اشتیاق کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، جس کی لاش ریسکیو حکام نے عباسی شہید اسپتال منتقل کی۔علاقہ مکینوں نے بتایا کہ نوجوان کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔
راشد کی موت کی تصدیق ہوئی تو علاقہ مکین سڑکوں پر نکلے اور انہوں نے قتل کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی کی وارداتیں بہت زیادہ ہوگئیں ہیں، مسلح افراد علاقے میں پھر منظم ہوگئے ہیں، وہ تھوڑی مزاحمت یا کم پیسے و اشیا ملنے پر بھی قتل کرنے سے گریز نہیں کرتے‘۔
کراچی اورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کے قتل پر علاقہ مکینوں کا احتجاج #Karachi #Firing #Protest https://t.co/xZ6IFj0Pjb pic.twitter.com/pdZXZmcOAm
— Samar Abbas (@Samarjournalist) April 6, 2021
علاقہ مکینوں کے احتجاج کے بعد تھانہ اقبال مارکیٹ کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور مظاہرین کو ایک بار پھر یقین دہانی کرائی کہ علاقے سے جرائم کا خاتمہ کردیا جائے گا۔
اورنگی ٹاؤن ، پرائیوٹ گاڑیوں میں گھومنے والے مسلح افراد پھر سرگرم
نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔

