عامر لیاقت روبہ صحت، تصویر اور ویڈیو سامنے آگئی

عامر لیاقت روبہ صحت، تصویر اور ویڈیو سامنے آگئی

کرونا سے متاثر ہونے والے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور معروف اینکر پرسن عامر لیاقت کو گزشتہ دنوں طبیعت ناسازی کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

عامر لیاقت کی اہلیہ طوبی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آگاہ کیا تھا کہ عامر لیاقت کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹر صاحب کی سانس مشینری کے ذریعے بحال کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل عامر لیاقت نے خود اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ اور اُن کی اہلیہ کرونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔

عامر لیاقت نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا۔ جس میں جب وہ بول رہے تھے تو اُن کا سانس پھولتا محسوس ہورہا تھا۔ عامر لیاقت نے دعائیں کرنے پر تمام لوگوں کو شکریہ ادا کیا اور رب کی بارگاہ میں بھی شکر بجا لائے کہ اُس نے دوبارہ صحت مندی کی طرف لوٹانا شروع کردیا ہے۔

قبل ازیں طوبی عامر نے بتایا تھا کہ وہ کرونا سے صحت یاب ہوگئیں ہیں جبکہ عامر لیاقت کی طبیعت بھی پہلے سے بہتر ہے۔