لاک ڈاؤن، کراچی میں اشیائے ضروریہ کے بحران کا خدشہ
کراچی میں لاک ڈاون اور کورونا کے سبب غذائی اجناس۔دالوں ۔چاول اور گندم کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
گڈر ٹرانسپورٹرز کے مطابق کراچی میں غذائی اجناس دالیں اور اشیائے خورد و نوش لانے والی مال بردار گاڑیوں کو زبردستی روکا جا رہا ہے۔ لاڑکانہ سندھ میں اناج کی مال بردار گاڑیوں کو ناجائز روکا گیا ہے. لاڑکانہ میں DC لاڑکانہ کے حکم سے اناج اور دالوں سے بھری گاڑیوں کو ناجائز طور پر حراست میں لیا گیا.
گڈز ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے احکامات کے باوجود تمام نیشنل ہائی ویز گڈز ٹرانسپورٹرز کی گاڑیوں کو روکنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گڈز ٹرانسپورٹرز کو کام سے نہ روکا جائے لیکن انتظامیہ اس کے برعکس ضلعی انتظامیہ ٹرانسپورٹرز کے لیے مسائل پیدا کر رہی ہے, واضح رہے غذائی اجناس اور اشیائے خوردو نوش کی ترسیل میں رکاوٹ سے شہروں میں غذائی پیدا ہو جائے گا۔ گڈز ٹرانسپورٹرز کے مطابق سندھ پولیس, پنجاب پولیس کا رویہ گڈز ٹرانسپورٹرز کے ساتھ انتہائی افسوسناک ہے

