پیپلزپارٹی کے بانی رہنما ڈاکٹر مبشر حسن انتقال کر گئے

پیپلزپارٹی کے بانی رہنما ڈاکٹر مبشر حسن انتقال کر گئے

لاہور: بائیں بازو کی سیاست میں متحرک کردار ادا کرنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر مبشر حسن انتقال کر گئے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق  پیپلزپارٹی کی بنیاد  1967 میں ڈاکٹر مبشرحسن کےگھرپر رکھی گئی تھی اور وہ پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے جنرل سیکرٹری تھے۔ وہ ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں بطور وفاقی وزیر خزانہ فرائض انجام بھی دے چکے ہیں۔

ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں ڈاکٹر مبشر حسن ایک انتہائی اہم شخصیت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے اور انہوں نے وزارت سائنس بنانے میں ذوالفقار علی بھٹو کی مدد کی۔

https://twitter.com/HeerKhanPPP/status/1238733421016428544?s=20