عمران خان بھی مہنگائی سے پریشان
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو سرکاری تنخواہ مجھے ملتی ہے اس سے ان کے گھر کےاخراجات بھی پورے نہیں ہوتے۔
ایک روز قبل تاجروں سے ملاقات کے بعد خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں اقتدار میں آکر کوئی فیکڑیاں نہیں بنا رہا بلکہ اپنے گھر کا خرچہ بھی خود سے اٹھار رہا ہوں۔ عمران خان نے سابق حکمرانوں کے مقابلے میں اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں نے گھر کی سڑک اپنے پیسے سے بنائی، وزیر اعظم ہاؤس میں نہیں رہتا، میں اپنے گھر میں رہتا ہوں، اپنا خرچہ خود چلاتا ہوں اور حد یہ ہے کہ جو تنخواہ بطور وزیراعظم مجھے ملتی ہے اُس سے تو گھر کے اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام کے پیسے کی قدر ہے، میرا کوئی کیمپ آفس نہیں ،کوئی کاروبار شروع نہیں کیا، وزیراعظم آفس کا 35 کروڑ روپے خرچ کم کیا۔

