اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گھریلو سلینڈر کی قیمت میں اضافہ کردیا، نئے سال میں ایل پی جی 270 پیسے 79 مزید مہنگی ملے گی۔
اوگرا کی جانب جاری نوٹی فکیشن کے مطابق گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 270 روپے 79 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نئے اضافے کے ساتھ سلینڈر 11اعشاریہ 8کلو کا گھریلو سلینڈر اب ایک ہزار 7 سو 91 روپے 48 پیسے تک پہنچ گیا، نئی قیمت کا اطلاق یکم جنوری رات 12 بجے سے ہوگیا۔