لندن: برطانیہ میں مقیم ایم کیو ایم کے بانی نے جلد بازی میں اب تک کا سب سے بڑا انکشاف کیا جس میں انہوں نے بھارت سے تعلقات استوار کرنے کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا۔

ایک روز قبل بھارتی ٹی وی اینکر ارنب گواسمی کو انٹرویو دیتے ہوئے الطاف حسین نے اعتراف کیا کہ ’میں نے مودی کو دو خطوط لکھے، پہلے میں اس بات کا مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان میں مہاجروں پر انسانیت سوز مظالم پر آواز اٹھائیں اور دوسرا ایم کیو ایم کی مدد کریں‘۔

الطاف حسین نے بتایا کہ مودی کو خط لکھے کئی ماہ گزر چکے انہوں نے جواب دینا تو دور کی بات خط کو ایکنالج تک نہیں کیا، جس کی وجہ سے مجھے بہت زیادہ مایوسی ہوئی۔ الطاف حسین نے روایتی انداز سے ملک اور اداروں کی مخالفت کی۔

انٹرویو کی ایک ویڈیو