تیزگام کے بعد ایک اور ٹرین میں‌ شارٹ سرکٹ سے خوفناک آتشزدگی

سندھ کے علاقے شکارپور میں واقع سلطان کوٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سے جیکب آباد آنے والی سکھر ایکسپریس ٹرین کی بوگی میں آگ لگ گئی۔جسے بروقت کارروائی کرکے بجھا دیا گیا۔ مسافروں اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بوگی میں لگی آگ کو بجھایا جس کے بعد ٹرین کو اگلی منزل جیکب آباد کے لیے روانہ کردیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتےہی فائر برگیڈ اور ایمبولینسسز موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بوگی میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کےتحت مسافروں کو ریسکیو کیا، آگ لگنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوےحکام کا کہنا ہے کہ سکھر ایکسپریس میں آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ ریلوے حکام کا دعویٰ ہے کہ  ٹرین کی2بوگیوں کے درمیان ربڑ کےپائدان کو آگ لگی تھی، جس کے بعد سکھر ایکسپریس کی باقی بوگیوں کو الگ کر کے آگ بجھادی گئی اور ٹرین کو اپنی اگلی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔