بدعنوانی عروج پر، کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو تالے لگ گئے
کراچی: شہر قائد میں واقع کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو انتظامی و مالی بدعنوانی نے گھیرے میں لے لیا جس کے باعث تعلیمی ادارہ تباہی سے دوچار ہے اور ملازمین چار ماہ سے تنخواہوں کے انتظار میں ہیں۔تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ملازمین دس روز سے سرآپا احجاج ہیں، پرنسپل دفتر سمیت مختلف شعبہ جات کو تالے لگا دیے گئے۔


