’’پشتون ہونا اللہ کی خصوصی رحمت ہے‘‘

دنیا بھر میں آج پختون کلچر ڈے منایا جارہا ہے جس کے باعث مختلف تقاریب کا اہتمام بھی کیا گیا، کراچی میں سی ویو پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا آغاز مغرب کے بعد ہوگا، اس میں ثقافتی میوزک اور رقص (انتڑ) پیش کیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر موجود پختون بھی آج کے دن کی مناسبت سے ٹویٹ کررہے اور اپنی خوشی کا اظہار کررہے ہیں، مختلف صارفین نے خواتین کے ثقافتی لباس والی تصاویر شیئر کیں تو کچھ نے رہن سہن سمیت دیگر تصاویر شیئر کیں۔ایک صارف نے مسلح پختونوں کی تصویر شیئر کر کے بتانے کی کوشش کی کہ یہ بھی پٹھانوں کی روایت ہے۔

ورین یوسفزئی نے لکھا کہ ’’مجھے اگر دس بار پیدا ہونے کا موقع ملے تو ہر بار میں پشتون پیدا ہونے کو ترجیح دوں گی کیونکہ پشتون ہونا اللہ کی خصوصی رحمت ہے۔ پختون محنت و جفاکش اور دلجمعی کے ساتھ کام کرنے والی قوم ہے اور اپنی ثقافت سے بے حد پیار کرتی ہے‘‘۔

پی ٹی ایم کی رہنما اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ثنا اعجاز نے بھی ٹویٹ کیا مبارک باد پیش کی۔

مینا گبینا نامی سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’’شیل خل سبز رنگ کے نقطے آپ کو ہر پختون خاتون کے ماتھے پر بہوہوں کے درمیان میں نظر آئیں گے، اس کے علاوہ گال پر بھی بنے ہوں گے، آج کے دن اس کا خصوصی اہتمام بھی کرتے ہیں

https://twitter.com/osama_ffcb/status/1176033455924232193?s=20

https://twitter.com/AnayaBurki/status/1176032756595417089?s=20

 

https://twitter.com/AsmarHussain/status/1176024890392141826?s=20