ایل او سی، پاک فوج کی جانب سے ہمیشہ مؤثر اور بھرپور جواب دیا جائے گا، آصف غفور

اسلام آباد: بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے بعد دفتر خارجہ کے ترجمان اور ڈائریکٹر جنرل سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی کمشنر گورو اہلووالیا کو طلب کرلیا۔ دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ایل او سے متصل دنا، ڈھڈنیال، جوڑا اور شاہ کوٹ سیکڑز پر 30 جولائی کو بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نیتجے میں ایک 26 سالہ نوجوان نعمان احمد جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 9 شہری زخمی ہوگئے تھے۔

اس واقعے پر ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلووالیا کو دفتر خارجہ طلب کیا اور پاکستان کی طرف سے سخت احتجاج ریکارڈ کروایا۔

دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے میجر جنرل اور ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں میں اضافہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں اُن کی ناکامی کی بوکھلاہٹ کا عکاس ہے۔

اپنے ٹویٹر بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ ‘پاکستانی فوج لائن آف کنٹرول پر بسنے والے معصوم شہریوں کو بھارت کی جانب سے دانستہ طور پر نشانہ بنائے جانے کے خلاف اور ان کی حفاظت کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گی’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا موثر جواب دیا جا رہا ہے اور ہمیشہ دیا جاتا رہے گا’۔

https://twitter.com/itx_halloween/status/1156474528115175425?s=20

https://twitter.com/MushaalMullick/status/1156345594954354693?s=20