جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ
لاہور: نامور صحافی اور تجزیہ نگار عارف نظامی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے جنرل باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے امریکا دورے پر تبصرہ کیا اور پھر خبر دی کہ حکومت نے جنرل باجوہ کو تین سال ایکسٹیشن دینے کا فیصلہ کیا جس کا اعلان کچھ روز میں کردیا جائے گا۔
اس سے قبل اے آر وائی نیوز سے تعلق رکھنے والے نامور صحافی صابر شاکر بھی خبر دے چکے ہیں کہ عمران خان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا حتمی فیصلہ کرلیا۔
یاد رہے کہ اپوزیشن جماعتیں توسیع کی مخالف ہیں اور وہ الیکشن میں اپنی شکست کا ذمہ دار سپہ سالار کو قرار دیتی ہیں۔
عمران خان جنرل باجوہ کی مدمتِ ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کرچکے، صابر شاکر کا دعویٰ

