فردوس عاشق اعوان ڈیوٹی نبھاتے نبھاتے اسپتال پہنچ گئیں
معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ابھی اُن کی ای سی جی سمیت دیگر ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن کی رپورٹس سامنے آںے کے بعد ہی ڈاکٹرز کوئی حتمی رائے دے سکیں گے۔
معاونِ خصوصی کے اسپتال پہنچنے پر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کردیے گئے اور غیر متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت بند کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے مریضوں کے عزیز و اقارب کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
یاد رہے کہ اپوزیشن جماعتوں اور بالخصوص مریم نواز کو جواب دینے کے لیے فردوس عاشق اعوان رات گئے تک جاگتی رہتی ہیں جبکہ حکومتی مؤقف پیش کرنے کے لیے انہیں علی صبح اٹھنا بھی پڑھتا ہے۔

