کاش عمیر علی انجم جیسا لیڈر صحافیوں کی طرح عوام کو بھی مل جائے، ممنون حسین

کراچی(اسٹاف رپورٹ)کنوینئر نیوز ایکشن کمیٹی عمیر علی انجم کی سابق صدر پاکستان ممنون حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات سابق صدر کی طبیعت دریافت کی۔

ممنون حسین کا کہنا تھا مسلم لیگ ن صحافیوں کے ساتھ ہے، جلد تمام معاملات درست گی کی جانب جائیں گے،ملک کی معیشت کا براحال جس کی وجہ سے ہرشخص پریشان ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کاش عمیر علی انجم جیسا لیڈر صحافیوں کی طرح عوام کومل جائے، عمیر نے صحافیوں کے حقوق کے لیے جو اقدامات کیے ہیں اس پر انھیں خراجِ تحسین پیش کرتاہوں۔

ممنون حسین نے دلچسپ انکشاف کیا کہ اپنے دور صدارت میں اکثر عمیر علی انجم کے اشعار پڑھتا تھا۔ نیوز ایکشن کمیٹی کے کنوینر عمیر علی انجم نے ممنون حسین کا شکریہ ادا کیا اور صحافیوں کے حقوق کے لیے جدوجہدمیں ساتھ چلنے کی درخواست کی