سلمان خان نے پانی میں‌ چھلانگ لگا دی

شوبز انڈسٹری سے منسلک شخصیات نے مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس کا سہارا لیا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر موجود شوبز شخصیات کی جانب سے ویڈیو شیئر کی جاتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً رابطہ رکھنا اور انہیں اپنے کام یا زندگی سے متعلق آگاہی دینا ہوتا ہے، جنہیں نہ صرف مداح پسند کرتے ہیں بلکہ اپنی ہردل عزیز شخصیت کو نئے روپ میں دیکھ کر خوش بھی ہوتے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار دبنگ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان خطرناک طریقے سے سوئمنگ پول میں چھلانگ لگائی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اس کے علاوہ بالی ووڈ کے سلطان نے ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان ایک شخص کو کندھے پر اٹھا رہے ہیں انہوں نے لکھا کہ میں بینگ سلمان ہوں اور یہ ہیں رئیل اسٹرونگ اِن۔

دبنگ خان نے تیسری ویڈٰیو شیئر کی جس میں وہ اپنے بھانجے آہل کے ہمراہ، آہل کسی بات پر ناراض نظر آرہا ہے جسے دبنگ خان منانے کی کوشش کررہے ہیں۔

https://twitter.com/BeingSalmanKhan/status/1142128824194256896